Posts

Showing posts from April, 2018

ISLAMIC DUAs

    اسلامی دعائیں               اللھم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم و علی آل ابراہیم انک حمید مجید۔  اللھم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید​ 1   سید نا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں،کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اکثر  دعا یہ تھی، (اللَّهُمَّ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ) ترجمہ: اے اللہ ہمیں دنیا میں بھلائی عطا کر،اور آخرت میں بھلائی عطا کر، اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا۔صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1321 اگر ہم اس دعا کے فوائد کو ذہن میں اس طرح رکھ کے پڑھیں ان شاء اللہ اور فائدہ ہو گا • اے اللہ مجھے ایسی دنیا عطافرما جو مجھے فتنے میں مبتلا نہ کر دے • اے اللہ مجھے ایسی دنیا عطافرما جو مجھے رب سے دور نہ کردے • اے اللہ مجھے ایسی دنیا عطافرما جو مجھے مدینے والے کی غلامی سے نہ نکالے • اے اللہ مجھے ایسی دنیا عطافرما جو مجھے اولیاء کی محبتوں سے دور نہ کر دے • ا...